13 وارداتیں،شہری لاکھوں نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم
ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی ، ٹاؤن شپ ،ساندہ ،راوی روڈ میں بھی راہگیروں کو لوٹ لیا رائے ونڈ ،مصری شاہ ،لٹن روڈ، اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن سے 5موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 13 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی میں اطہر سے 2لاکھ 75 ہزار روپے اور موبا ئل فون، ٹاؤن شپ میں محسن سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل،ساندہ میں ولید سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل ،راوی روڈ میں عابد سے 2لاکھ اور موبائل فون،گوالمنڈی میں قیوم سے 1لاکھ روپے ،ستوکتلہ میں یاسر سے 15 ہزار روپے اور ایک موبائل فون،چوہنگ میں نوید سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ کاہنہ میں دانش سے 7 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا ۔ دوسری طرف رائے ونڈ میں عارف ، مصری شاہ میں صادق علی، لٹن روڈ کے علاقہ میں جواد ، گارڈن ٹاؤن سے ندیم اور اقبال ٹاؤن سے معروف کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔