مریم نواز کا راشن کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ ورکرز کیلئے 4.32 ارب کا اعلان
12لاکھ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے تحت 28 ارب موصول،رواں سال رقم بڑھا دی گئی رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد 14لاکھ سے زائد ہوگئی ،ہر مزدور،ہر کارکن کا مالی تحفظ ذمہ داری سمجھتی ہوں:وزیراعلیٰ
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورکرز کیلئے قابل تحسین اقدام کیا ہے ۔پنجاب میں 12لاکھ رجسٹر ڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے 28 ارب روپے مل گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راشن کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ ورکرز کو رواں سال 43.2 ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ، تعداد 1403063تک پہنچ گئی۔1244130رجسٹرڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ مل گئے اور4984 کی پرنٹنگ جاری ہے ۔رجسٹرڈ ورکرز صوبہ بھر میں 62000 شاپس پر 3ہزار ماہانہ کی اشیا ضروریہ لے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مالی سال2026-27 کے لئے راشن کارڈ پروگرام کی منظوری دیدی ہے ۔ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ سے زائد ورکز بھی راشن کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ مریم نواز نے پنجاب میں رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔لیبر منسٹر منشا اللہ بٹ اور سیکرٹری دانش افضال نے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر مزدور،ہر کارکن کا مالی تحفظ ذمہ داری سمجھتی ہوں۔راشن کارڈ پراجیکٹ میں کارکنوں کی تعداد مزید بڑھائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے پر پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں مہلک بیماری کے خلاف شعور، احتیاط اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے ۔تمباکو نوشی، گٹکا، پان، شراب اور ناقص طرزِ زندگی کینسر کے بنیادی اسباب ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلانواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ تکمیل کے قریب ہے ۔وزیراعلی ٰ نے جنوبی افریقہ میں فائرنگ سے چار پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments