مردوں کے فٹبال میچ میں کھلاڑیوں میں جھگڑا، خاتون ریفری زخمی

مردوں کے فٹبال میچ میں کھلاڑیوں  میں جھگڑا، خاتون ریفری زخمی

پیرس (سپورٹس ڈیسک)مردوں کے فٹبال میچ کے دوران جھگڑتے کھلاڑیوں کے درمیان بیچ بچا کرانے والی خاتون ریفری زخمی ہوگئیں۔

 فرانسیسی کلب میٹز اور نیدرلینڈز کے کلب فارچیونا سٹارڈ کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ فٹبال میچ میں جرسی کھینچنے کے واقعے پر دونوں ٹیموں کے دو کھلاڑی آمنے سامنے آ گئے ،صورتحال پر قابو پانے کیلئے 26 سالہ ریفری نے مداخلت کی تاہم اس دوران وہ زمین پر گر پڑیں اور انہیں چوٹ بھی آئی، انہوں نے بطور اسسٹنٹ ریفری اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تاہم ہاف ٹائم پر طبیعت ناساز ہونے کے باعث میدان چھوڑ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...