پاک،جنوبی کوریا ہاکی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
4میچز پر مشتمل سیریز 30جولائی تا 7اگست اسلام آباد میں کھیلی جائیگی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کی منظوری کے بعد پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان منعقد ہونے والی ہاکی ٹیسٹ سیریز 2026 کے میچز کے باضابطہ شیڈول اور سیریز کے لیے تکنیکی آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دونوں قومی ٹیموں کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 30 جولائی سے 7 اگست تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ میچز شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:15 پر ہو گا، دوسرا ٹیسٹ میچ یکم اگست کو شام 5:15 بجے ہوگا۔
تیسرا ٹیسٹ میچ 4 اگست کو شام 5:15 بجے جبکہ چوتھا ٹیسٹ میچ 7 اگست کو شام 5:15 بجے کھیلا جائے گا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ٹورنامنٹ کی شفاف اور بہتر انداز میں باضابطہ منصب داری کے لیے تجربہ کار پینل کا تعین کیا گیا ہے جن میں امپائر منیجر فیض محمد ہوں گے جبکہ امپائرز،پینل میں ہارون رشید ، یاسر خورشید ، فہد علی خان ، اسد عباس اور ساجد رضا شامل ہیں ۔ ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ محمد شفیق بھٹی ، ٹیکنیکل آفیشلز ججز، حمزہ طفیل(پشاور)، ایم وقاص احمد، عدنان شہزاد ، محبوب جاوید اور مرزا جاویدہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments