پاک عراق تجارت کو اسٹرٹیجک شراکت داری میں بدلنے پر زور
کراچی چیمبر تجارتی وفود عراق بھیجے ، قونصل جنرل ، سرمایہ کاری کی دعوت
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی میں جمہوریہ عراق کے قونصل جنرل ڈاکٹر ماہر مجہد جیجان نے کراچی چیمبر پر تجارتی وفود عراق بھیجنے کیلئے زور دیا ہے تاکہ وہاں کی شاندار معاشی اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کا خود مشاہدہ کر سکے، برادرانہ تعلقات کو روایتی تجارت تک محدود رکھنے کے بجائے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کے ذریعے جامع اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جانا چاہیے ۔ کراچی چیمبر کی جانب سے دیے گئے الوداعی ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہر مجہد جیجان نے کہا کہ اگرچہ عراقی قونصل خانے کے کراچی میں دوبارہ کھلنے کے بعد دوطرفہ تجارت میں تیزی آئی ہے مگرموجودہ معاشی روابط میں اب بھی بہت کم ہیں۔انہوں نے بالخصوص پاکستانی سرمایہ کاروں کو سیاحت، انفرااسٹرکچر اور دیگر ابھرتے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ عراق نے حال ہی میں ایک نہایت سرمایہ کار دوست قانون متعارف کرایا ہے جسکے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو جامع قانونی تحفظ اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments