کاروں کی درآمدات میں246.79فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)کاروں کی درآمدات میں جون 2026کے دوران 246.79 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران(مکمل تیار شدہ یونٹس) کاروں کی درآمدات 70.4 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون 2025کے دوران درآمدات کا حجم 20.3 ملین ڈالر رہا تھا ۔اس طرح جون 2025 کے مقابلے میں جون 2026کے دوران کاروں کی قومی درآمدات میں 50.1ملین ڈالر یعنی 246.79 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments