امریکا :فوڈ فیسٹیول کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 4زخمی

امریکا :فوڈ فیسٹیول کے دوران  فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 4زخمی

سیئٹل(اے ایف پی) امریکی شہر سیئٹل میں مشہور مقام اسپیس نیڈل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہو گئے۔۔۔

 ، جن میں ایک کم عمر بچہ بھی شامل ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ایک فوڈ فیسٹیول کے دوران پیش آیا، جہاں دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔حکام نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔ فائرنگ "بائٹ آف سیئٹل" نامی سالانہ میلے کے دوران ہوئی، جس میں مقامی کاروبار اور کھانے پینے کی اشیا کی نمائش کی جا رہی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...