اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی آگاہی سیشن میں لیگل ایڈ سوسائٹی کی میزبانی
کراچی (بزنس ڈیسک)جامع اور کام کی انجام دہی کے لیے معاون جگہ کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے حال ہی میں لیگل ایڈ سوسائٹی کی میزبانی کی جس میں خواتین کے حقوق، انہیں حاصل قانونی تحفظ اور پاکستان میں دستیاب معاون خدمات تک رسائی کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔
سیشن میں بینک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین، بشمول معاون عملہ اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے کارکنان نے شرکت کی ۔سیشن کے ذریعے شرکاء کو خواتین سے متعلق اہم قانونی اُمور کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کی گئی۔ شرکاء کو معاون پلیٹ فارمز مثلاً سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹراور NAZ Assist سے بھی متعارف کرایا گیا۔سیشن میں لیگل ایڈ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرسٹرحیا ایمان زاہد اور لیگل ایڈ سوسائٹی میں اسٹریٹجک لٹی گیشن لیڈ، ایڈووکیٹ فرح خان نے شرکت کی۔ اس گفتگو میں او آئی سی سی آئی اور جاز سمیت مختلف دیگر اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پراسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے ہیڈ آف ہیومن ریسورسز یاسر خواجہ نے کہا کہ علم بااختیار بنانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں ہم ایسے سیکھنے اور بامعنی مکالمے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جو ہمارے ساتھیوں کوایسے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کریں جو اُن کی زندگیوں اور اُن کی برادریوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ہم حیا ایمان زاہد اور فرح خان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی مہارت، تجربات اور نقطۂ نظر ہمارے ساتھ شیئر کیے اور پاکستان میں خواتین کے لیے دستیاب حقوق، قانونی تحفظات اور معاون نظام کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments