پاکستان ،ایران تجارت میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ناگزیر

پاکستان ،ایران تجارت میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ناگزیر

دونوں ممالک کو اعلیٰ سطح کے مؤثر اقدامات کرنے ہونگے ،ایرانی قونصل جنرل

کوئٹہ(این این آئی)ایرانی قونصل جنرل کریمی تودیشکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے دونوں ممالک کو اعلیٰ سطح پر مؤثر اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایران، پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور تاجروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی نے ایران کے قونصل جنرل کی توجہ دوطرفہ تجارت میں درپیش مسائل کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرحدی گزرگاہوں پر جدید اور مؤثر سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...