پاکستان مخالف فلموں کو سنجیدگی سے مت لیں:سنی دیول

پاکستان مخالف فلموں کو سنجیدگی سے مت لیں:سنی دیول

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف فلموں کو سنجیدگی سے مت لیں کیونکہ آج کل ڈیجیٹل دنیا میں بہت سی بکواس بھی چل رہی ہے۔

 ایک انٹرویو میں ناظرین کی جانب سے بالی ووڈ میں پاکستان مخالف فلموں کے حوالے سے سنی دیول نے کہا بنیادی طور پر یہ ایک سیاسی معاملہ ہے ، یہ فلم عام لوگوں کے بارے میں نہیں ہے کیونکہ آخر میں تمام اختلافات یا تنازعات کے باوجود ہم سب انسان ہی ہیں۔ انہوں نے کہا چاہے پاکستان ہو یا بھارت میں نے کبھی بھی کسی پر تنقید نہیں کی یا کم تر نہیں سمجھا، میں دوسروں کو نیچے دکھانے پر یقین نہیں رکھتا ۔ آج کل ڈیجیٹل دنیا میں بہت سی بکواس بھی چل رہی ہوتی ہے اس لئے فلموں کو سنجیدگی سے مت لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...