ماہرہ خان کی غزہ فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت پر تنقید
لندن (آئی این پی)اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں غزہ کیلئے منعقد کی گئی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ ماہرہ خان ایک جانب فلسطین اور غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب وہ ماضی میں ایسے عالمی برانڈز کی تشہیر کرتی رہی ہیں جنہیں صارفین اسرائیل سے جوڑتے ہیں۔ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ اگر ماہرہ خان فلسطین کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں تو پھر ان کی جانب سے ایسے برانڈز کی تشہیر پر کیا موقف ہے ؟ تقریب کے دوران اداکارہ کے رقص، پینٹنگز پیش کیے جانے اور آنے والے پر گفتگو کے انداز پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا گیاکہ اس سرگرمی سے غزہ کے لوگوں کو کس طرح فائدہ پہنچے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments