سرکاری فلموں کیلئے 50لاکھ معاوضہ لیتی ہوں:میرا

سرکاری فلموں کیلئے 50لاکھ معاوضہ لیتی ہوں:میرا

لاہور (این این آئی) اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری فنڈز سے تیار ہونے والی فلموں کیلئے 50لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہوں۔

ایک انٹرویو میں میرا نے بتایا کہ اگر حکومت کیلئے نقد ادائیگی ممکن نہ ہو تو وہ مجھے 1یا 2 سینما گھروں کی ملکیت بھی دے سکتی ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ فلمی صنعت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری اور انفرااسٹرکچر کی ترقی ضروری ہے ، سینما گھر اس شعبے کا اہم حصہ ہیں۔انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی ہے اور وہ اداکارہ کے مطالبے اور تبصرے پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...