چاندی100،سونا4ہزار روپے مہنگا،ڈالر کی قدرکم

چاندی100،سونا4ہزار روپے مہنگا،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 736،دس گرام 3 لاکھ 70 ہزار 144 کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر مزیدسستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کے اضافے سے 4093 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3430 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 144 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے پر جاپہنچی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 6397 روپے ہوگئی۔علا وہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.86 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 277.87 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...