کینیڈا :امریکی قونصل خانے پر فائرنگ
ٹورنٹو(اے ایف پی)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے کے قریب پیر کی صبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک گولی قونصل خانے کی عمارت سے ٹکرائی۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بغیر نمبر پلیٹ والی سفید گاڑی فرار ہوگئی۔ پولیس نے تعاقب کیا، تاہم گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیچھا روک دیا گیا۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے ،انسداد دہشت گردی یونٹ واقعے کی تحقیقات میں شریک ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments