بنگلہ دیش :چین کے تعاون سے صنعتی منصوبے کی تعمیر شروع

بنگلہ دیش :چین کے تعاون سے صنعتی منصوبے کی تعمیر شروع

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ،1 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع

ڈھاکہ(اے ایف پی) بنگلہ دیش نے بندرگاہی شہر چٹاگانگ کے قریب چین کے تعاون سے طویل عرصے سے زیر التوا صنعتی منصوبے کی تعمیر کا آغاز کر دیا۔ حکام کے  مطابق 800 ایکڑ پر مشتمل چینی اقتصادی و صنعتی زون سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور ایک لاکھ کے قریب روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے ۔ بنگلہ دیشی وزیرِ خزانہ و منصوبہ بندی امیر خسرو محمود چوہدری نے کہا کہ منصوبہ 2034 تک ملکی معیشت کو ایک کھرب ڈالر تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چینی سفیر یاؤ وین کے مطابق منصوبے میں تقریباً 50 کروڑ ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری متوقع ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...