ایران کے خارگ آئل ٹرمینل پر حملہ، ٹینکر پر قبضہ ،ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت سے تیار تصاویر شیئر کر دیں
واشنگٹن (دنیا نیوز)ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرمصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔۔۔
، جن میں بظاہر ایرانی آئل ٹینکر پر قبضہ اور ایران کے خارگ آئل ایکسپورٹ ٹرمینل پر حملہ دکھایا گیا ہے ۔تصاویر میں ایک تصویر ایسی بھی شامل ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی پرچم لہراتے ایک آئل ٹینکر پر سوار دکھایا گیا ہے ، جبکہ دیگر تصاویر میں جنگی طیاروں کو ایران کے خارگ آئل برآمدی ٹرمینل پر بمباری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments