برطانیہ میں 16سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کا اعلان
لندن (اے ایف پی)برطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمر نے برطانیہ میں 16سال سے کم عمربچوں کیلئے سوشل میڈیا پرپابندی لگانے کا اعلان کردیا۔ان کا کہناتھاکہ 16سال سے کم عمربچوں کیلئے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ہی درست فیصلہ ہے۔۔
،حکومت سنیپ چیٹ ،ٹک ٹاک ،یوٹیوب ،انسٹاگرام ،فیس بک اور ایکس تک رسائی روک دے گی تاہم وٹس ایپ جیسی میسجنگ سروسز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔حکومتی منصوبے کے مطابق یہ قانون دسمبر تک منظور کیا جائے گا اور آئندہ موسمِ بہار میں نافذ العمل ہو سکتا ہے ۔