ایتھوپیا :مسافر بس کھائی میں جا گری ، 28افراد ہلاک، متعدد زخمی

ایتھوپیا :مسافر بس کھائی میں  جا گری ، 28افراد ہلاک، متعدد زخمی

ادیس ابابا (اے ایف پی)ایتھوپیا کے شمالی علاقے میں گزشتہ روز ایک مسافر بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور۔

متعدد زخمی ہو گئے ۔مقامی حکام کے مطابق بس ڈیسے شہر سے دارالحکومت ادیس ابابا جا رہی تھی کہ راستے میں تقریباً 100 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 28 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کئی دیگر افراد معمولی اور شدید زخمی ہوئے ، تاہم زخمیوں کی حتمی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ بس میں سوار مسافروں کی درست تعداد ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں