بھارت کی متحدہ عرب امارات کو براہموس میزائل فروخت کرنے پر بات چیت
نئی دہلی(رائٹرز)بھارت نے متحدہ عرب امارات کو سپرسونک براہموس کروز میزائل اور دیگر دفاعی نظام فروخت کرنے کیلئے ابتدائی مذاکرات شروع کر دئیے ہیں۔۔۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ بات چیت بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور خلیج میں سکیورٹی خدشات کے تناظر میں کی جا رہی ہے ۔ براہموس میزائل بھارت اور روس کا مشترکہ منصوبہ ہے اور اسے دنیا کے تیز ترین کروز میزائلوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ طے پانے کی صورت میں بھارت کی دفاعی برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا، تاہم اس کیلئے روسی منظوری بھی درکار ہو سکتی ہے ۔