ٹریک ٹو سفارتکاری کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں:بھارتی سیکرٹری خارجہ
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کولمبو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹریک ٹو سفارتکاری سے متعلق کہا ہے کہ ایسی ملاقاتیں نجی نوعیت کی ہوتی ہیں اور۔۔۔
ان کا اہتمام غیر سرکاری ادارے کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تقریبات کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں ہوتی،ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے ان ملاقاتوں میں شریک ہونے والے افراداپنی ذاتی حیثیت میں شرکت کرتے ہیں ۔