برطانیہ :پناہ گزینوں سے رہائشی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پائونڈ وصول کرنیکا اعلان
لندن (اے ایف پی)برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جن افراد کو برطانیہ میں پناہ دی جائے گی، انہیں ملازمت حاصل کرنے کے بعد اپنی رہائش اور معاونت پر آنے والے اخراجات کی مد میں تقریباً 10 ہزارپائونڈز واپس کرنا ہوں گے ۔۔۔
یہ رقم اقساط میں وصول کی جائے گی۔وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ جب لوگ معاشی طور پر تعاون کرنے اور برطانوی عوام کی فیاضی کا بدلہ چکانے کے قابل ہو جائیں تو ہم ان سے یہی توقع رکھتے ہیں۔برطانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق گزشتہ سال پناہ کے متلاشی افراد کی معاونت پر ٹیکس دہندگان کے تقریباً چار ارب پائونڈز خرچ ہوئے ۔رفیوجی کونسل نے ان منصوبوں کو غیر منصفانہ اور ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دراصل پناہ گزینوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے مترادف ہے اور اس سے اپنے پائوں پر کھڑا ہونا مزید مشکل ہو جائے گا۔