بھارتی ریاست منی پور میں مسیحی برادری کے 15 مکان نذر آتش
امپھال (اے پی پی)شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع کامجونگ میں نامعلوم حملہ آوروں نے مسیحی قبیلے کوکی کے کم از کم 15 مکان نذر آتش کر دیے ۔
یہ واقعہ ضلع کے گاؤں فیمول میں پیش آیا جو کہ چساد تھانے سے تقریباً 45 کلومیٹر شمال مشرق میں بھارت میانمار سرحد کے قریب واقع ہے ۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔