بھارتی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 49 درجے نیچے چلا گیا،کانگریس کا مودی پر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام
نئی دلی (اے پی پی)بھارتی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 125ویں نمبر پر پہنچ گیا ۔ عالمی پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق 2014 میں بھارت کا پاسپورٹ 76ویں پوزیشن پر تھا۔
یوں 11 برس میں 49 درجے تنزلی ریکارڈ کی گئی جبکہ بھارتی شہریوں کو صرف 26 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہے ۔ ماہرین کے مطابق پاسپورٹ کی عالمی پوزیشن سفارتی تعلقات، بین الاقوامی اعتماد اور سفری آزادی کا اہم پیمانہ سمجھی جاتی ہے ۔ اپوزیشن نے اس صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی حکومت پر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پاسپورٹ کمزور ہے ، سیاحت بحال نہیں ہوئی اور شہری ویزا کی غیر معیاری خدمات کے لیے زیادہ ادائیگی کر رہے ہیں،تو اس کا مطلب ہے کہ بھارت کی عالمی سطح پر ساکھ بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔