فرانس میں شدید گرمی کی لہر 3 ایٹمی ری ایکٹر عارضی طور پر بند
پیرس(اے ایف پی)فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ملک کے توانائی ادارے نے تین ایٹمی ری ایکٹر عارضی طور پر بند جبکہ آٹھ کی پیداوار کم کر دی ۔
توانائی کمپنی کے مطابق دریاؤں کے پانی کے درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ماحولیاتی قوانین پر عمل کرتے ہوئے گولفیش، بیوجے اور چوز پلانٹس کے ری ایکٹر بند کیے گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد دریاؤں میں زیادہ گرم پانی کے اخراج سے ماحول کو محفوظ رکھنا ہے ۔ فرانس میں رواں سال مئی کے بعد تیسری شدید گرمی کی لہر جاری ہے ، درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔