البانیہ :ٹرمپ خاندان کے منصوبے کیخلاف ایک بار پھر ہزاروں افراد کا احتجاج
تیرانا(اے ایف پی)البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں ٹرمپ خاندان کے منصوبے کیخلاف ایک بار پھر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم ایڈی راما سے استعفے کا مطالبہ کیا ،
مظاہرین نے ٹرمپ خاندان سے منسلک اربوں ڈالر کے سیاحتی منصوبے کی شدید مخالفت کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بحیرہ ایڈریاٹک کے محفوظ علاقے زویرنیک میں مجوزہ لگژری ہوٹل منصوبہ ماحول اور ہجرت کرنے والے پرندوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے ۔ مظاہرین نے منصوبے میں مبینہ بدعنوانی اور زمین کی ملکیت سے متعلق شکوک پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔