ڈاکٹر خلیل الحیہ حماس کے نئے سیاسی سربراہ منتخب
غزہ سٹی (اے ایف پی)حماس نے ڈاکٹر خلیل الحیہ کو تنظیم کے سیاسی بیورو کا نیا سربراہ منتخب کرنیکا اعلان کیا ہے ۔۔۔
حماس کے بیان کے مطابق خلیل الحیہ شہید رہنما یحیی السنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے جو اکتوبر 2024 میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔ حماس کا کہنا ہے کہ نئی قیادت تنظیم کی سیاسی اور سفارتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل الحیہ 1960 میں غزہ پٹی میں پیدا ہوئے اور 1987 میں حماس کے قیام کے وقت سے ہی اس تنظیم کے رکن رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments