افغانستان :سیلاب سے تباہی،20افراد ہلاک،100لاپتا

افغانستان :سیلاب سے تباہی،20افراد ہلاک،100لاپتا

صوبہ نورستان میں میونسپل عمارت، ہوٹلز اور درجنوں دکانیں تباہ

کابل(اے ایف پی)افغانستان کے صوبہ نورستان میں شدید سیلاب کے باعث 100 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے ، جبکہ 20 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 80 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب سے صوبائی دارالحکومت پارون اور دیگر علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ نورستان کے گورنر نے بتایا کہ لاپتا افراد میں میئر اور سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق سیلابی ریلے نے میونسپل عمارت، ہوٹلوں اور درجنوں دکانوں کو تباہ کر دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...