امریکا اور برطانیہ کی آبنائے ہرمز میں بحری اتحاد کی تیاری

امریکا اور برطانیہ کی آبنائے  ہرمز میں بحری اتحاد کی تیاری

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق امریکا اور برطانیہ اگلے ہفتے لندن میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔۔

 جس میں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔دو یورپی سفارت کاروں اور دو باخبر ذرائع کے حوالے بتایا گیا کہ اجلاس کی حتمی تاریخ اور ایجنڈا ابھی طے نہیں ہوا ہے تاہم امکان ہے کہ اس میں مغربی ممالک اور خطے کے بعض ملکوں کے وزرائے دفاع اور سینئر فوجی کمانڈر شریک ہوں گے ، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین بھی ممکنہ طور پر شرکت کریں گے ۔وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اصولی طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ واشنگٹن اور لندن مشترکہ طور پر اس اجلاس کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تاہم واشنگٹن میں برطانوی سفارت خانے نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...