امریکا کیساتھ جنگ کے دوران 18 ارب ڈالر کا تیل فروخت کیا:ایران
تہران(اے ایف پی)ایران کی وزارت تیل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ اور بعد ازاں جنگ بندی کے دوران مجموعی طور پر 18 ارب ڈالر مالیت کا تیل فروخت کیا گیا۔
وزارت کے مطابق جنگ کے دوران ساڑھے 11ارب ڈالر جبکہ جنگ بندی کے عرصے میں سا ڑھے 6ارب ڈالر کا تیل برآمد کیا گیا، جو رواں مالی سال کے بجٹ میں متوقع تیل آمدنی کے 60 فیصد سے زائد کے برابر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments