جاسوسی کا الزام، نیٹو ہیڈکوارٹر میں انٹرن شپ کرنیوالی چینی نژاد کینیڈین خاتون گرفتار
برسلز(اے ایف پی)بیلجیئم میں نیٹو کے ہیڈکوارٹر میں انٹرن شپ کرنے والی چینی نژاد کینیڈین خاتون کو مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بیلجیئم کے وفاقی استغاثہ کے مطابق خاتون پر کسی تیسرے ملک کے لیے جاسوسی اور مجرمانہ تنظیم کی رکن ہونے کا شبہ ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو کے سکیورٹی ادارے نے مشتبہ سرگرمیوں کی نشاندہی کے بعد معاملہ انٹیلی جنس حکام کے سپرد کیا، جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments