چین :قوانین کی خلاف ورزی پر آن لائن ٹریول کمپنی کو75 کروڑ 65 لاکھ ڈالر جرمانہ
بیجنگ(اے ایف پی)چین کے مارکیٹ ریگولیٹر نے ملک کی سب سے بڑی آن لائن ٹریول کمپنی ٹرپ ڈاٹ کام گروپ پر اجارہ داری قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں 75 کروڑ 65 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔
حکام کے مطابق کمپنی نے ہوٹلوں کے ساتھ خصوصی معاہدوں اور مسابقتی پلیٹ فارمز سے دور رکھنے جیسے اقدامات کے ذریعے مارکیٹ میں مسابقت کو متاثر کیا۔ ریگولیٹر نے کمپنی سے ایک ارب 66 کروڑ یوآن غیرقانونی منافع ضبط کیا اورساڑھے 3ارب یوآن جرمانہ کیا۔ ٹرپ ڈاٹ کام نے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments