چین :طوفان نول کا خطرہ، 3 لاکھ 63 ہزار افرادکا انخلا

چین :طوفان نول کا خطرہ، 3 لاکھ 63 ہزار افرادکا انخلا

تیز ہوائیں ،بارشیں ، ریڈ الرٹ جاری،ٹرین سروس معطل، پروازیں منسوخ چینی صوبے شانشی میں مٹی کا تودہ گرنے سے مکان تباہ، 5 افراد ہلاک،3 زخمی

بیجنگ(اے ایف پی )چین کے جنوبی علاقوں میں طاقتور طوفان نول کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا 12واں طوفان اتوار کی صبح ہانگ کانگ اور گوانگ ڈونگ کے ساحلی علاقے سے ٹکرا سکتا ہے ۔ گوانگ ڈونگ میں تین لاکھ 40 ہزار سے زائد جبکہ فوجیان میں 23 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ کئی علاقوں میں ٹرین سروس معطل کر دی گئی، جبکہ ہانگ کانگ، گوانگ ژو، شین ژن اور شیامن کے ہوائی اڈوں پر پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔چینی محکمہ موسمیات نے طوفان کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے ، جو خطرے کی بلند ترین سطح ہے ۔گوانگ ڈونگ، ہونان، فوجیان اور جیانگشی صوبوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گوانگ ڈونگ کے 12 شہروں میں تعلیمی ادارے ، کاروبار، فیکٹریاں اور ٹرانسپورٹ سروسز جزوی یا مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہیں، جبکہ آج اتوار کو صوبے بھر میں ٹرین آپریشن بند رہے گا۔ہانگ کانگ میں بھی طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔ حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ اور سینکڑوں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ادھر چین کے شمالی صوبے شانشی میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ایک مکان تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق طوفان نول طویل دورانیے ، شدید بارشوں اور پیچیدہ زمینی راستے کے باعث تباہ کن اثرات کا حامل ہو سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...