یمنی حوثی باغیوں نے 8سعودی جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کردیا

یمنی حوثی باغیوں نے 8سعودی  جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کردیا

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بحری کارروائیوں کے نتیجے میں8 سعودی جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمنی مسلح افواج سعودی عرب کے خلاف اپنی بحری ناکہ بندی کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ہماری مسلح افواج کا ہاتھ جہاں تک پہنچ سکتا ہے وہاں تک سعودی جہاز بھی ہماری کارروائیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...