فہد شیخ کی معذرت پر انہیں معاف کر دینا چاہیے ، بشریٰ انصاری
کراچی(شوبزڈیسک ) اداکارہ بشریٰ انصاری نے محمد احمد اور فہد شیخ کے حالیہ تنازع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فہد شیخ نے معافی مانگ لی ہے تو اسے معاف کر دینا چاہیے ، اس پر پابندیاں عائد کرنا مناسب نہیں۔
جب فنکار ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو شوٹنگ کے دوران خوش گوار ماحول ہوتا ہے ، جہاں سب ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں۔ان کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو محمد احمد نے بھی اُس وقت اسے نظر انداز کر دیا تھا، تاہم ممکن ہے بعد میں انہیں محسوس ہوا ہو کہ معاملہ حد سے بڑھ گیا ہے ۔ فہد شیخ کی جانب سے معذرت کے بعد انہیں معاف کر دینا چاہیے اور ان پر پابندی لگانے جیسے مطالبات مناسب نہیں، کیونکہ فہد نے نہ تو محمد احمد کو کمرہ چھوڑنے کا کہا اور نہ ہی نشست سے اٹھنے کا۔ میرے تجربے میں جونیئر فنکار ہمیشہ میرے ساتھ احترام سے پیش آئے ہیں، بعض اوقات زبان پھسل جاتی ہے ، ایسے میں معذرت قبول کر لینی چاہیے اور کسی ایک غلطی کی بنیاد پر کسی کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے ، کیونکہ یہ کوئی ایسا جرم نہیں جس میں کسی کی جان گئی ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments