25امریکی ریاستوں کا ٹرمپ کے نئے ٹیرف کیخلاف عدالت سے رجوع

25امریکی ریاستوں کا ٹرمپ کے نئے ٹیرف کیخلاف عدالت سے رجوع

واشنگٹن(اے ایف پی)ڈیموکریٹس کی قیادت میں 25 امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف وسیع پیمانے پر عائد نئے ٹیرف کے معاملے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔۔۔

ریاستوں نے مو قف اختیار کیا کہ ٹرمپ نے 60 ممالک پر اضافی محصولات عائد کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ۔ عدالتی درخواست میں کہا گیا کہ امریکی تجارتی نمائندہ دفتر کی جانب سے عائد عالمی ٹیرف کا جبری مشقت کے مسئلے سے کوئی منطقی تعلق نہیں بنتا۔ ریاستوں نے نئے محصولات کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...