امریکا:دوری پبلکن سینیٹرز نے بلانش کی اٹارنی جنرل نامزدگی کی حمایت کر دی
واشنگٹن(اے پی) دو ری پبلکن سینیٹرز نے امریکی محکمہ انصاف کے سربراہ کے لیے قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش کی نامزدگی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔
سینیٹرز جان کارنن اور تھام ٹلس نے قبل ازیں بلانش کی نامزدگی آگے بڑھانے کی مخالفت کی تھی، تاہم بعد میں اپنا موقف تبدیل کر لیا۔ بلانش اس وقت قائم مقام اٹارنی جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں ،سینیٹ کی منظوری کے بعد مستقل طور پر محکمہ انصاف کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔ دونوں سینیٹرز نے ٹرمپ کے اتحادیوں کو مبینہ سیاسی مقدمات پر معاوضہ دینے کے لیے مجوزہ فنڈ ختم کرنے کی تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا تھا۔ ری پبلکن سینیٹرز جان کارنن اور تھام ٹلس کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بلانش نے اتوار کی رات ایک حکم جاری کرتے ہوئے ایک اعشاریہ ا ٓٹھ ارب ڈالر کے "اینٹی ویپنائزیشن فنڈ" کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا۔ کارنن اور ٹلس نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ بلانش کی نامزدگی کی حمایت اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک انہیں تحریری تصدیق نہ مل جائے کہ یہ فنڈ ختم کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments