شام 2011 کے بعد پہلی بار گندم پیداوار میں خودکفیل ہوگیا
دمشق(اے ایف پی)شام نے 2011میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد پہلی بار گندم کی پیداوار میں خودکفالت حاصل کر لی ہے ۔
شامی اناج ادارے کے نائب سربراہ احمد قدون کے مطابق رواں سیزن میں گندم درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سال ملک بھر سے 27 لاکھ ٹن گندم خریدی گئی، جو سالانہ ضرورت 25 لاکھ 50 ہزار ٹن سے زیادہ ہے ۔ جنگ اور خشک سالی کے باعث گزشتہ برسوں میں زرعی شعبہ شدید متاثر رہا اور شام کو روس سمیت دیگر ممالک سے گندم درآمد کرنا پڑتی تھی۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب بھی لاکھوں شامی شہری غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments