بنگلہ دیش کیساتھ باہمی احترام کے تعلقات، داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے : پاکستان

بنگلہ دیش کیساتھ باہمی احترام کے تعلقات، داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے : پاکستان

بنگلہ دیش کے عوام اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں :ترجمان دفترخارجہ ،حسینہ واجد کے بیٹے کابیان مسترد آزاکشمیرانتخابات جمہوری خواہشات کی عکاسی ،بھارت غلط معلومات سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا:بریفنگ

اسلام آباد (دنیا نیوز ، اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا پاکستان کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، بنگلہ دیش کے عوام اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستان ڈھاکہ کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے ۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بنگلہ دیش سے متعلق سوال پر ترجمان نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد جوئے کے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ پاکستانی خفیہ ادارہ بنگلہ دیش کے اندرونی معاملات میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، بنگلہ دیش کے عوام اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستان ڈھاکہ کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے ۔ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات پر بھارتی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ انتخابات آئینی و قانونی فریم ورک کے تحت پرامن، شفاف اور منظم انداز میں منعقد ہوئے اور یہ کشمیری عوام کی جمہوری خواہشات کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایسے بیانات کا کوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں اور وہ غلط معلومات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ انہوں نے پاکستان کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے جس کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چا ہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان حکام کو بارہا آگاہ کر چکا ہے کہ دہشت گرد گروہ افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں حملے کر رہے ہیں، پاکستان مسلسل اس امر پر زور دیتا ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...