یوکرین کا روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،روس کے جوابی حملے ،3ہلاک

یوکرین کا روسی آئل ریفائنریوں  کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،روس  کے جوابی حملے ،3ہلاک

ماسکو،کیف(اے ایف پی)یوکرین نے ڈرون حملوں میں روس کی دو آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 جبکہ روس نے یوکرین کے ریلوے سٹیشن اور بحیرہ اسود میں گندم لے جانے والے یوکرینی تجارتی جہاز پر حملے کیے ۔ روسی وزارت دفاع نے 605 یوکرینی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ دوسری جانب روسی حملوں میں خارکیف کے ایک ریلوے سٹیشن پر دو افراد ہلاک جبکہ اوڈیسا کے قریب تجارتی جہاز پر حملے میں ایک شخص جان سے گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...