سعودی عرب کو ایرانی اتحادیوں کے دہرے حملے کا خدشہ

سعودی عرب کو ایرانی اتحادیوں کے دہرے حملے کا خدشہ

سویلین اور معاشی تنصیبات، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ڈرونز اور میزائلوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا ہے :سینئر سعودی عہدیدار

ریاض (رائٹرز) ایک سینئر سعودی عہدیدار کے مطابق سعودی عرب کو شمالی سرحد پر عراقی ملیشیاؤں اور جنوبی سرحد پر یمن کے حوثیوں کی جانب سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی نگرانی میں سکیورٹی خطرات لاحق ہیں ۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب، امریکا اور دیگر علاقائی ممالک کی انٹیلی جنس رپورٹس سے اشارہ ملتا ہے کہ سویلین اور معاشی تنصیبات، بشمول توانائی کے بنیادی ڈھانچے ، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔سعودی عرب نے ڈرونز اور میزائلوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا ہے ، جس سے دونوں سمتوں سے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات کی نشاندہی ہوتی ہے ۔عہدیدار کے مطابق مملکت کسی بھی ناگوار صورتحال کا جواب دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے تیار ہے ۔علاقائی عہدیداروں نے اشارہ دیا ہے کہ خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان اہم بات چیت جاری ہے تاکہ تزویراتی راستوں کو کھولا جا سکے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے راہ ہموار کی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...