ضمانت کیلئے چیف جسٹس کی تصویر سے کالا جادو کرنے والا شخص گرفتار

ضمانت کیلئے چیف جسٹس کی تصویر  سے کالا جادو کرنے والا شخص گرفتار

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر بلاسپور میں پولیس نے رشتہ دار کی ضمانت کیلئے مبینہ کالا جادو کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دیوری گاؤں میں چار افراد کو رات گئے شمشان گھاٹ میں مشکوک حرکات کرتے دیکھا گیا، تین افراد فرار ہوگئے جبکہ ریشی کیش کمار کو پکڑ لیا گیا۔ موقع سے مچھلی، لیموں، سندور، چیف جسٹس چھتیس گڑھ ہائی کورٹ رمیش سنہا کی تصویر سمیت دیگر  اشیا برآمد ہوئیں۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے تانترک کی ویڈیو دیکھ کر ضمانت کیلئے یہ عمل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...