ٹرمپ کی پوسٹس تک پیشگی رسائی، کمپنی نے 10 سے زائد معاہدے کرلیے

ٹرمپ کی پوسٹس تک پیشگی رسائی، کمپنی  نے 10 سے زائد معاہدے کرلیے

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کی مالک کمپنی نے صدر کی پوسٹس تک قبل از وقت رسائی کیلئے ادائیگی کرنے والے 10 سے زائد صارفین سے معاہدے کرلیے ۔۔۔

 کمپنی کے مطابق ’’ٹروتھ اے پی آئی‘‘ سروس یکم اگست کو شروع ہوئی، جس کے تحت ادارے ٹرمپ کی اہم پوسٹس عام صارفین سے پہلے حاصل کرسکیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سروس کی ماہانہ فیس 60 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک ہوسکتی ہے ۔ کمپنی نے دوسری سہ ماہی میں 23 کروڑ 81 لاکھ ڈالر خسارے کی اطلاع دی، جو گزشتہ سال کے 2 کروڑ ڈالر خسارے سے تقریباً دس گنا زیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...