روس یوکرین جنگ، ڈرون اور میزائل حملوں میں 16 افراد ہلاک
کیف،ماسکو(اے ایف پی)روس اور یوکرین میں ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
روس کے جنوبی روستوف ریجن میں یوکرینی ڈرون حملوں سے 5 افراد ہلاک ہوئے ، بیلگورود، کرسک اور ماسکو کے علاقوں میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔ یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی ڈرون اور میزائل حملے سے سٹیل پلانٹ میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ۔ زاپوریژیا اور سومی میں بھی ہلاکتیں ہوئیں، کیف میں مشہور کتابوں کی مارکیٹ کو بھی نقصان پہنچا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments