رومانیہ کی فضائی حدود میں داخل ڈرون ہسپانوی ایف 18 نے مار گرایا
بخارسٹ(اے ایف پی)ہسپانوی جنگی طیارے نے یوکرین اور مالدووا کی سرحد کے قریب رومانیہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو مار گرایا۔
رومانیہ کی وزارت دفاع اور نیٹو کے مطابق ڈرون مالدووا کی جانب سے داخل ہوا، جسے ایف 18 طیارے نے اتوار کو صبح 5 بجکر ایک منٹ پر کارروائی کرکے تباہ کیا۔ ڈرون کا ملبہ گالاتی کے غیر آباد علاقے میں گرا۔ نیٹو کے مطابق کارروائی میں دو ایف 18 طیاروں نے حصہ لیا، جو رومانیہ میں تعینات ہسپانوی دستے کا حصہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments