ایران:پولیس اہلکاروں پر حملے کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی
تہران(اے ایف پی)ایران میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی ۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق مجرم کو صیہونی حکومت اور امریکی حمایت میں اقدامات پر سزائے موت دی گئی ہے ۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سزا پانے والے پر جنوری کے مظاہروں میں پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کرج شہر میں 8 جنوری کو ہونے والے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments