رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا روح اللہ کا مستعفی ہونے کا اعلان

رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا روح اللہ کا مستعفی ہونے کا اعلان

نیشنل کانفرنس نے وعدوں سے انحراف، خصوصی حیثیت بحالی پر موقف تبدیل کیا پارٹی قیادت سے اختلافات سیاسی یا شخصی نہیں بلکہ نظریاتی ہیں:رکن لوک سبھا

سرینگر (کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا چیلنج قبول کرتے ہوئے 3 نومبر کو لوک سبھا کی رکنیت اور جماعت کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں آغا روح اللہ نے کہا کہ پارٹی قیادت سے اختلافات سیاسی یا شخصی نہیں بلکہ نظریاتی ہیں۔ ان کے مطابق نیشنل کانفرنس نے انتخابات میں جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت اور عوام کے حقوق کی بحالی کا وعدہ کیا تھا، تاہم حکومت میں آنے کے بعد موقف تبدیل ہوگیا۔ انہوں نے دفعہ 370 اور 35 اے کی مکمل بحالی پر زور دیا۔ آغا روح اللہ نے استعفے کے بعد سری نگر نشست پر ممکنہ ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے دوبارہ حصہ لینے کا عندیہ بھی دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...