مالی بے ضابطگیوں پر بھارتی لیفٹیننٹ کرنل برطرف، ایک سال قید بامشقت
جموں (اے پی پی)بھارتی فوج کی میڈیکل کور کے ایک لیفٹیننٹ کرنل کوفوجی عدالت نے ہسپتال کے لیے طبی آلات کی خریداری میں مالی بے ضابطگیوں اور انتظامی خلاف ورزیوں پر فوج سے برطرف کرتے ہوئے ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔
لیفٹیننٹ کرنل ڈی ماجی پر جھوٹے بیانات دینے ، دھوکہ دہی اور فوجی نظم و ضبط کے منافی اقدامات کرنے کے 14 الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے انہیں پانچ الزامات میں قصوروار قرار دیا۔ مقدمے کی سماعت گزشتہ روز جموں کے قریب نگروٹہ میں مکمل ہوئی۔ عدالت کے فیصلے اور سزا کی ناردرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف سے توثیق ہونا باقی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments