نیویارک:آر ایس ایس سربراہ کیخلاف سکھ مظاہرین کا احتجاج
مظاہرین کا بھارت میں سکھوں، مسلمانوں ،مسیحیوں سے امتیازی سلوک پر اظہار تشویش گرپتونت کا آر ایس ایس اوربی جے پی پر بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی کوششوں کا الزام
نیویارک(اے پی پی)بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے دورہ نیویارک کے موقع پر سکھ مظاہرین نے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت اور ہندو قوم پرستی کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کیا۔ خالصتان حامی تنظیم سکھز فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی قیادت پر بھارت کو مبینہ ہندو راشٹر بنانے کی کوششوں کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے 1984 کے گولڈن ٹیمپل آپریشن، 1992 میں بابری مسجد کی شہادت اور منی پور میں مسیحیوں کے خلاف تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی ریاستی اداروں پر اقلیتوں کے خلاف مبینہ استعمال کا الزام بھی لگایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments