پاسدارانِ انقلاب سے تعلقات ،امریکی محکمہ خزانہ کی ترک بینک پر پابندیاں
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی محکمہ خزانہ نے ترکی کے ایک بینک پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ پابندیاں مذکورہ بینک کے ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی)سے مبینہ تعلقات کے باعث عائد کی گئی ہیں۔ یہ اقدام ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی واشنگٹن کی تازہ کوششوں کا حصہ ہے ۔امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے بیان میں کہا امید کرتے ہیں کہ مزید کسی بینک پر پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ عالمی برادری کب ہوش کے ناخن لیتی ہے اور قاتل ایرانی حکومت کی حمایت بند کرتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments