پانچ یورپی ممالک تارکین وطن کی واپسی کیلئے یورپ سے باہر ریٹرن ہب’ بنانے پر متفق

پانچ یورپی ممالک تارکین وطن  کی واپسی کیلئے یورپ سے باہر  ریٹرن ہب’ بنانے پر متفق

کوپن ہیگن (اے ایف پی)یورپی یونین کے پانچ ممالک نے ایسے تارکین وطن کے لیے یورپی یونین سے باہر کسی ملک میں ‘‘ریٹرن ہب’’ قائم کرنے کے لیے معاہدہ کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں۔۔۔

 ڈنمارک کے وزیر نے جمعہ کو بتایا منصوبے کا ہدف یکم جنوری سے اس پر عملدرآمد شروع کرنا ہے ۔ڈنمارک، یونان، آسٹریا، جرمنی اور نیدرلینڈز نے اس اقدام پر اتفاق کیا ہے ۔ کوپن ہیگن میں ہونے والے اجلاس میں یورپ سے باہر تارکین وطن کے لیے حراستی مراکز کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔ڈنمارک کے وزیر برائے ہجرت مورٹن بودسکوف نے کہا، ‘‘ہمیں توقع ہے کہ نئے سال کے آس پاس یورپی یونین سے باہر کسی شراکت دار ملک کے ساتھ مشترکہ سمجھوتہ ہوجائے گا۔’’ تاہم انہوں نے اس ملک کا نام نہیں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچوں ممالک ‘‘یورپی یونین کی پناہ اور ہجرت کی پالیسی کو تبدیل کر رہے ہیں’’۔شراکت دار ملک یا ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ، تاہم یوگنڈا اور روانڈا کو ممکنہ مقامات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...